Categories: شوبز

طلاق کی افواہیں: ایشوریا اور ابھیشیک کی بلآخر ایک ساتھ ہنستے مسکراتے تصویر سامنے آگئی

بالی ووڈ اسٹار کپل ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق کی افواہوں کے درمیان دونوں اداکاروں کی مسکراہٹ شیئر کرتے ہوئے تصویر منظر عام پر آگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات ایشوریا ابھیشیک کو ممبئی کے ایک ہوٹل میں منعقدہ شادی کی تقریب میں ایک ساتھ ہنستے ہوئے تصاویر بنواتے ہوئے دیکھا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریہ نے اپنی والدہ برندیا رائے اور شوہر ابھیشیک کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کی، اس دوران لی گئی تصاویر وائرل ہوگئیں۔بالی ووڈ فلم پروڈیوسر انو رنجن کی جانب سے لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں، جس میں ایشوریا کو سیاہ لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، کبھی ابھیشیک کے ساتھ کھڑی مسکرا رہی ہیں تو کبھی ان کے ساتھ ان کی والدہ اور دیگر اداکار بھی۔ایشوریا اور ابھیشیک کی ایک ساتھ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہیں، جس سے دونوں اداکاروں کے درمیان طلاق کی افواہوں کو ٹھنڈا کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں دونوں شخصیات کی الگ الگ شرکت کے بعد ایک بار پھر طلاق کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ایشوریہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر آرادھیا کی 13ویں سالگرہ کی پارٹی کی تصاویر شیئر کیں، لیکن ابھیشیک ان تصاویر میں بھی موجود نہیں تھے۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

معروف موسیقار ذوالفقار علی عطرے انتقال کر گئے

پاکستان کے معروف موسیقار ذوالفقار علی عطرے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔مرحوم…

37 minutes ago

چیمپئینز ٹرافی؛ سکندر رضا نے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی

زمبابوین ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے آئی سی چیمپئینز ٹرافی کی…

39 minutes ago

کرسٹیانو رونالڈو کا النصر کلب سے نئے معاہدے کا اعلان آج ہوگا

دُنیائے فٹ بال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی کلب النصر سے نئے معاہدے…

42 minutes ago

پہلا ٹیسٹ؛ خراب موسم کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے خراب موسم کے درمیان آپس…

44 minutes ago

ٹرمپ کو کرارا جواب، ڈنمارک کا 500 سالہ شاہی نشان تبدیل

ڈنمارک نے شاہی کوٹ آف آرمز بدل اس میں قطبی ریچھ میں شامل ہونے والے…

47 minutes ago

برطانوی حکومت کا موقف تبدیل، گرومنگ گینگز کی انکوائری کا فیصلہ

پارٹی حکومت نے اپنا موقف بدلتے ہوئے گرومنگ گینگ کی انکوائری کا فیصلہ کیا، وزیر…

51 minutes ago