چیمپئنز ٹرافی کے معاملات طے نہ پاسکے، آئی سی سی کا اہم اجلاس پھر ملتوی

چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے حوالے سے آئی سی سی کا اہم اجلاس ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے آئی سی سی کا اہم اجلاس آج ہونا تھا جس میں ٹرافی کی میزبانی سے متعلق امور اور شیڈول کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو اپنی حکومت سے آئی سی سی کو پاکستان کے مزید مطالبات کا جواب دینا تھا۔لیکن ابھی تک بی سی سی آئی کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا ہے جس کی وجہ سے آئی سی سی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملات آخری مرحلے میں ہیں تاہم پاکستان کے مطالبات پر کوئی جواب نہ آنے پر ملاقات کا کوئی فائدہ نہیں۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی کے اجلاس اس سے قبل بھی دو بار ملتوی ہو چکے ہیں۔ میزبانی پر پاکستان کے سخت موقف اور بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی کے باعث آئی سی سی کے اجلاس ملتوی کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں