بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ وہ، سلمان اور شاہ رخ خان ایک ساتھ فلم میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن مناسب سکرپٹ کا انتظار ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے والے عامر خان نے شاہ رخ اور سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ رپورٹ کے مطابق عامر خان نے کہا کہ میں، شاہ رخ اور سلمان 6 ماہ پہلے ہی اس پر بات کر چکے ہیں اور اب ہم صرف ایک مناسب اور اچھے سکرپٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان نے بھی اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ہم تینوں کو ایک ساتھ فلم کرنی چاہیے اور مجھے امید ہے کہ یہ جلد ہو جائے گا۔
0