بیرسٹر گوہر نے علیمہ خان کے بیان کی تردید کر دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی کے بانی کی بہن علیمہ خان کے بیان کی تردید کردی۔ کہ علیمہ خان نے حکومت سے اپنی بات چیت کا ذکر کیا۔ جس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا 24 نومبر کو یا اس سے پہلے کوئی رابطہ نہیں ہوا، پی ٹی آئی بانی کی حکومت سے ملاقات کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ بیرسٹر گوہر سے پوچھا گیا کہ علیمہ خان نے کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے بانی کی رہائی کے لیے بھی وقت دیا تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے نہ تو رہائی کا کوئی ذکر کیا، حکومت نے کبھی پی ٹی آئی کے بانی کو 20 دن میں رہا کرنے کا وعدہ نہیں کیا۔ بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ دھرنا ختم ہو گیا ہے۔ پی ٹی آئی بانی کو 20 دن میں رہا کرنے کی بات غلط ہے۔ واضح رہے کہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی بانی کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بیرسٹر گوہر کو کہا تھا کہ سنگجانی دھرنا، بانی پی ٹی آئی کو چھوڑ دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں