چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر محسن نقوی نے وزیرِاعظم کو آگاہ کردیا

وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ملاقات کی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیراعظم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی موقف کو سراہا، انہوں نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت پہلے آتی ہے پھر کچھ اور۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان میں کرانے کے لیے تیار ہے، ہم پاکستان اور کرکٹ کی جیت چاہتے ہیں۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اچھی خبر ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں