Categories: صحت

سرد موسم کے ساتھ ہی سینے کے انفیکشز میں اضافہ

سردی کے موسم کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں نظام تنفس (سانس کی نالی) کے انفیکشن میں اضافہ ہوگیا ہے۔ نظام تنفس اور دمہ کے ماہر ڈاکٹر وقاص رشید نے بتایا کہ سرد موسم کی وجہ سے سانس کے انفیکشن میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔ اس لیے لوگوں کو احتیاط کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہلکی سردی سے لے کر شدید نمونیا تک کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرنے کے لیے صحت بخش خوراک کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ڈاکٹر رشید نے عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ محتاط رہیں اور اگر انہیں کھانسی، چھینک، گلے میں خراش یا ناک بند ہونے جیسی مسلسل علامات کا سامنا ہو تو طبی امداد حاصل کریں۔ماہرین ایسے کیسز میں اضافے کی وجہ درجہ حرارت میں اچانک کمی کو قرار دیتے ہیں اور خطرات کو کم کرنے کے لیے آسان اقدامات کی کی اپیل کرتے ہیں جس میں ماسک پہننا، بار بار ہاتھ دھونا، ہائیڈریٹ رہنا، علامات والے افراد سے دور رہنا اور غذائیت سے بھرپور غذا برقرار رکھنا شامل ہے۔ڈاکٹر رشید نے روایتی علاج پر بھی روشنی ڈالی جیسے گرم، غذائیت سے بھرپور شوربے (یخنی) اور سوپ جو قوت مدافعت کو بڑھانے اور علامات کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

انمول اردو نیوز

Share
Published by
انمول اردو نیوز
Tags: flue

Recent Posts

عمران خان اور بشریٰ بی بی عدالت میں پیش،فیصلہ کچھ دیر میں ہو گا

سابق عمران خان اور بشریٰ بی کے خلاف 190 ڈالر پاؤنڈ کیس کا محفوظ فیصلہ…

23 seconds ago

معروف موسیقار ذوالفقار علی عطرے انتقال کر گئے

پاکستان کے معروف موسیقار ذوالفقار علی عطرے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔مرحوم…

45 minutes ago

چیمپئینز ٹرافی؛ سکندر رضا نے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی

زمبابوین ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے آئی سی چیمپئینز ٹرافی کی…

48 minutes ago

کرسٹیانو رونالڈو کا النصر کلب سے نئے معاہدے کا اعلان آج ہوگا

دُنیائے فٹ بال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی کلب النصر سے نئے معاہدے…

51 minutes ago

پہلا ٹیسٹ؛ خراب موسم کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے خراب موسم کے درمیان آپس…

53 minutes ago

ٹرمپ کو کرارا جواب، ڈنمارک کا 500 سالہ شاہی نشان تبدیل

ڈنمارک نے شاہی کوٹ آف آرمز بدل اس میں قطبی ریچھ میں شامل ہونے والے…

55 minutes ago