کرم میں جرگہ انتظامیہ و حکومتی اداروں کی کاوشوں سے حالات معمول پر آ رہے ہیں: علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ جرگہ انتظامیہ اور حکومتی اداروں کی کوششوں سے ضلع کرم میں حالات معمول پر آ رہے ہیں۔ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ادویات کی فراہمی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپر کرم کے لیے ہنگامی ادویات کی دوسری کھیپ آج صبح 9 بجے روانہ کی گئی، ادویات ہیلی کاپٹر کے ذریعے 2 پروازوں میں پارا چنار پہنچائی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ لوئر کرم کے لیے ادویات کے 2 ٹرک پہلے ہی بذریعہ سڑک بھیجے جا چکے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے یہ بھی کہا کہ ان مریضوں کو واپسی پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا جائے گا۔ صورتحال مزید تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں