وزیراعظم سے رانا ثناء اللہ کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے اتوار کو یہاں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور ان سے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک محمد احمد خان نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی اور ان سے تبادلہ خیال کیا۔ ملک کی مجموعی صورتحال کے ساتھ ساتھ پنجاب کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج کی رہائش گاہ پر بھی گئے۔ اس کے علاوہ ایم این اے ذوالفقار احمد بھنڈر، ایم این اے اظہر قیوم ناہرا، مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں مرغوب احمد، حافظ میاں محمد نعمان اور ایم پی اے مدثر قیوم ناہرا نے بھی وزیراعظم سے الگ الگ ملاقات کی۔ اپنے اپنے حلقوں سے متعلق اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں