نوجوان نسل کرپشن سے پاک مستقبل کی مستحق ہے : وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کرپشن ایک مکروہ عنصر ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہماری نوجوان نسل کرپشن سے پاک مستقبل کی مستحق ہے۔ ذمہ دار معاشرے کے قیام کے لیے کوششیں جاری رکھیں گےانہوں نے یہ بھی کہا کہ کرپشن ملک کی معاشی ترقی کو نقصان پہنچاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں