پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مندی کا رجحان رہا جس کے باعث انڈیکس 190,000 پوائنٹس کی سطح سے گر گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے دن کا آغاز اسٹاک مارکیٹ میں مندی سے ہوا، کے ایس ای میں 1004 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ 100 انڈیکس 109,000 پوائنٹس کی سطح سے گر کر 108,049 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر پی ایس ایکس میں تاریخی تیزی دیکھنے میں آئی تھی۔جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلی بار بلند ترین پوائنٹس کے 8 ریکارڈ قائم ہوئے اور مارکیٹ شیئرز میں 100 انڈیکس 102000 رہا۔ 103000، 104000، 105000، 106000، 107000، 108000، 109000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کیا اور ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک ہفتے میں 8 نفسیاتی سطحیں حاصل کیں۔
0