وزیراعظم اور شرکاء کو اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ سیف سٹی کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے کیمروں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد جیل کی عمارت اگلے سال مارچ تک مکمل ہو جائے گی وزیراعظم شہباز شریف نے دارالحکومت اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔، اس پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دارالحکومت میں جیل کی تعمیر جلد مکمل کی جائے اور متعلقہ فنڈز فوری جاری کیے جائیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے فیڈرل پراسیکیوشن سروس کو وزارت قانون کے تحت لانے کی ہدایت کر دی۔ ملاقات میں شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو افراتفری پھیلا کر مستحکم معیشت کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد میں گزشتہ ہنگاموں اور توڑ پھوڑ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی تیز کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ فسادیوں کے خلاف کارروائی میں کسی بے گناہ کو گرفتار نہ کیا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ افراتفری اور فساد پھیلانے والوں کی نشاندہی کے عمل کو موثر بنایا جائے اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔
شہباز شریف نے اسپین میں تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں 40 پاکستانیوں کے…
تحریر ۔۔۔۔نصرت جاوید ملالہ یوسف زئی گزرے ہفتے کے آخری دو دن اسلام آباد میں…
برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رکن پارلیمنٹ نے معافی کا جرم قبول کر…
درجنوں تارکین وطن کشتی کے ذریعے اسپین جانے کی کوشش میں گہرے سمندر میں حادثے…
وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی۔ پہلے 5 ماہ…
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بغیر کسی قصور کے 5 ماہ…