جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اب حکومت کی کوئی تجویز قبول نہیں، پارلیمنٹ نے بل پاس کیا اور ہم جیت گئے۔ چارسدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت مدارس رجسٹریشن بل کو سیاسی میدان نہ بنائے۔ انہوں نے کہا کہ آج اجلاس بلا کر علمائے کرام کو تقسیم کرنے کی سازش کی گئی۔وہ مدارس کی رجسٹریشن چاہتے ہیں، ریاست سے محاذ آرائی نہیں، مدارس کو انتہا پسندی کی طرف کیوں دھکیلا جا رہا ہے؟ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام چیزیں اتفاق رائے سے ہوئیں، اب اسے کیوں متنازعہ بنایا جا رہا ہے، ہم اپنے مدارس کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ صدر دوسرے ایکٹ پر دستخط کر سکتے ہیں تو مدارس بل پر کیوں نہیں، میں جانتا ہوں غریب آدمی کو بل پر دستخط کرنے سے کس نے روکا؟ اس کے علاوہ انہوں نے مدرسہ عربیہ کے اجتماع میں علامہ طاہر اشرفی کو پیش کیا۔قرار داد متفقہ طور پر منظور کی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ مدارس کا موجودہ نظام برقرار رکھا جائے، حکومت کسی دباؤ میں آکر نظام کو تبدیل اور ختم نہ کرے۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ مدارس کے پلیٹ فارم سے سیاست نہیں کرنی چاہیے، سیاسی میدان میں شاید کسی کے پاس افرادی قوت ہو، لیکن ہمارے پاس مدارس کی افرادی قوت ہے۔
اسپین؛ تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 44 پاکستانی سمیت 50 افراد ہلاک
بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں: مریم نواز
جن کی آنکھوں سے آنسو بہے، ہم نہ بھولیں گے، نہ معاف کریں گے: حماس
آرمی چیف سے ملاقات کے دوران گورنر اور وزیراعلیٰ میں تلخ کلامی، گنڈاپور اٹھ کر باہر چلے گئے
آرمی چیف سے ملاقات میں اپنا سارا معاملہ ان کے سامنے رکھ دیا، بیرسٹر گوہر
3 کروڑ روپے تک کا قرضہ بلا سود ملے گا: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز
جو کچھ ہوگامذاکراتی کمیٹی کےذریعے سب کے سامنے ہوگا، وزیراعلی کےپی
ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا: عمر ایوب
مذاکرات کا تیسرا دور: پی ٹی آئی نے حکومت کو تحریری مطالبات پیش کر دیے
پاکستان سے جرمنی کا ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری