سکیورٹی فورسز کی ژوب میں بڑی کارروائی، 15 خوارجی جہنم واصل، سپاہی شہید

راولپنڈی -پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کے دوران 15 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، آپریشن کے دوران ایک سپاہی شہید ہوگیا۔ آپریشن کے دوران 15 خوارج مارے گئے، کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا۔32 سالہ شہید سپاہی عارف الرحمان کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر خوارج کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ محکمہ تعلقات عامہ کے مطابق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں