ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور پوٹھوہار ریجن میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔جنوبی مغربی پنجاب اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر ہلکی دھند چھائی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں