ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق

منگل کی رات یہاں تین حادثات میں چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حب روڈ پر ولایت علی مزار کے قریب موٹر سائیکل پھسلنے سے دو افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت قائم اور شہباز کے نام سے ہوئی ہے۔ قیوم آباد میں جام صادق پل کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ متوفی کی شناخت راجس کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش کے لیے اسپتال بھیج دیا۔ ناظم آباد میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ اس کی شناخت حسنین کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے پہنچنے سے قبل کار ڈرائیور فرار ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں