جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ مل کر تحریک چلانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اگر پی ٹی آئی کے اراکین اکٹھے ہو کر تحریک چلاتے ہیں تو دیکھیں گے۔ کوئی انتہا نہیں ہے۔ حافظ حمد اللہ نے کہا کہ جے یو آئی تحریک انصاف کی سول نافرمانی کی تحریک چلانے پر متفق نہیں، سول نافرمانی کی تحریک کا سب سے زیادہ نقصان تحریک انصاف کو ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمان سے رابطے میں ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ حکومت کے خلاف مشترکہ تحریک چلائیں۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سنجیدہ مذاکرات نہ کیے تو 14 دسمبر سے سول نافرمانی کا اعلان کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے احتجاج اور مذاکرات کی حکمت عملی مرتب کر لی ہے اور نتیجہ خیز ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ مذاکر اتحتجاج سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوں گے، تمام لوگوں سے مذاکرات ہوں گے۔
پاکستان کے معروف موسیقار ذوالفقار علی عطرے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔مرحوم…
زمبابوین ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے آئی سی چیمپئینز ٹرافی کی…
دُنیائے فٹ بال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی کلب النصر سے نئے معاہدے…
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے خراب موسم کے درمیان آپس…
ڈنمارک نے شاہی کوٹ آف آرمز بدل اس میں قطبی ریچھ میں شامل ہونے والے…
پارٹی حکومت نے اپنا موقف بدلتے ہوئے گرومنگ گینگ کی انکوائری کا فیصلہ کیا، وزیر…