محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان پاکستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدید لہر

باغوں کا شہر کہلانے والے لاہور میں آج (جمعرات) کو موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ . 20 ڈگری سیلسیس پر ہوا میں نمی کی سطح 75 فیصد تک پہنچ گئی اور ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ آلودگی، لاہور دنیا میں پہلے نمبر پر، شہر میں سموگ کی اوسط سطح 277 ریکارڈ کی گئیاسلام آباد: ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ لیہہ میں درجہ حرارت منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا جبکہ اسکردو اور گوپس میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کالام اور قلات میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، وادی شوگر میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی۔ شدید برفباری کے باعث استور اور دیگر علاقوں کا بالائی علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گردونواح کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

اسپین کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

شہباز شریف نے اسپین میں تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں 40 پاکستانیوں کے…

6 hours ago

دہشت گردی سے غافل ہم چسکے کے متلاشی لوگ

تحریر ۔۔۔۔نصرت جاوید ملالہ یوسف زئی گزرے ہفتے کے آخری دو دن اسلام آباد میں…

6 hours ago

برطانوی معطل رُکن پارلیمنٹ نے شہری پر تشدد کا جرم قبول کر لیا

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رکن پارلیمنٹ نے معافی کا جرم قبول کر…

6 hours ago

اسپین؛ تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 44 پاکستانی سمیت 50 افراد ہلاک

درجنوں تارکین وطن کشتی کے ذریعے اسپین جانے کی کوشش میں گہرے سمندر میں حادثے…

7 hours ago

رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی گروتھ منفی ریکارڈ

وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی۔ پہلے 5 ماہ…

10 hours ago

بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بغیر کسی قصور کے 5 ماہ…

11 hours ago