پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سلمیٰ حسن نے دوبارہ شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔ سلمیٰ حسن حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان نظر آئیں جہاں ان سے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو ہوئی۔ دوسری شادی نہ کرنے کی بات کرتے ہوئے دوران نے کہا کہ شاید میں نے دوبارہ شادی کرنے کی کوشش نہیں کی۔ اداکارہ نے کہا کہ دوبارہ شادی نہ کرنے کی وجہ اولاد نہیں بلکہ ٹوٹا اعتماد ہے۔کیونکہ جب انسان کا رشتہ اور اعتماد ٹوٹ جاتا ہے تو اسے اس صورتحال میں خود کو سنبھالنے میں وقت لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری زندگی میں آگے بڑھنے اور دوبارہ شادی نہ کرنے کی وجہ میرے بچے نہیں بلکہ میں خود ہوں۔ وہ تیار نہیں تھی کیونکہ جب انسان کا رشتہ ٹوٹتا ہے تو انسان کم عزت نفس کا شکار ہو جاتا ہے۔ سلمیٰ حسن نے یہ بھی کہا کہ ایک بار جب کوئی شخص کم خود اعتمادی کا شکار ہو جائے تو اسے دوبارہ خود اعتمادی حاصل کرنے میں وقت لگتا ہے۔
0