معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز نے اپنی منگنی کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 32 سالہ سیلینا گومز نے اپنے 36 سالہ دوست بینی بلانکو سے منگنی کر لی ہے۔ اس حوالے سے سیلینا گومز نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ہمیشہ کے لیے آغاز۔ اب ہوا یہ کہ کمنٹ سیکشن میں بینی بلینکو نے اداکارہ کو اپنی بیوی قرار دے دیا۔تفریحی صنعت سے وابستہ لوگوں اور مداحوں کے ذریعہ۔سیلینا گومز کو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ لوگوں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں شخصیات گزشتہ سال (2023) سے ایک ساتھ ہیں اور اب دونوں نے اپنی منگنی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
0