اسرائیل شام پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے جس میں شامی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام میں فضائی کارروائیاں تیز کرتے ہوئے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سٹریٹجک فوجی اہداف پر 480 حملے کیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے مبینہ طور پر مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے مشرق میں ایک بفر زون میں فوج بھیجی ہے، جس سے شام کے 70 سے 80 فیصد تزویراتی فوجی اثاثے تباہ ہو گئے ہیں۔اسرائیل نے اب 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے میں اپنے فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیل نے البیضاء اور لطاکیہ بندرگاہوں پر 15 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی اخبار نے تبصرہ کیا ہے کہ نیتن یاہو غزہ کے شمال… دوسری جانب روس نے اسرائیلی حملوں کو شام اسرائیل امن معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
0