اس وقت تک پی ٹی آئی اور حکومت میں کوئی مذاکرات نہیں ہوئے: شوکت یوسفزئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اب تک پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات شروع ہونے پر سول نافرمانی کی کال واپس لے لی جائے گی۔شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ مذاکراتی عمل شروع نہ ہوا تو حکومت سول نافرمانی کی تحریک کی تیاری کرے۔پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ حکومت نے مذاکرات نہ کیے تو 14 دسمبر سے سول نافرمانی شروع کریں گے۔ ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات نہ کیے تو 2 دن بعد سمندر پار سے سول نافرمانی شروع کر دیں گے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومتی وزراء مذاکرات کے حوالے سے غیر سنجیدہ بیانات دے رہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سلمان صفدر جبکہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ 26 نومبر سے پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں اور کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ آج بھی پی ٹی آئی کے بانی کسی بھی جگہ دھرنے کی کال دیں تو سب جواب دیں گے۔ پی پی ختم ہو رہی ہے، وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کو دبانے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر دیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ گورنر ہاؤس پشاور سازشوں کا گڑھ بن گیا، تحریک انصاف نے سول نافرمانی کی تحریک کی تیاریاں مکمل کر لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں