کراچی: ملک میں چینی کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق چینی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے رواں ہفتے کے آغاز سے ہی قیاس آرائیاں کرنے والے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے متحرک ہوگئے جس کے نتیجے میں چینی کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے۔ بڑے دکاندار ایک کلو چینی 130 سے 135 روپے فی کلو فروخت کرتے ہیں۔ اور ایکس مل کا ریٹ 115 سے 125 روپے ہو گیا ہے جبکہ چھوٹے دکاندار 20 روپے اضافے کے ساتھچینی 140 سے 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ ڈیلرز نے دسمبر میں چینی کی ہول سیل قیمت 128 روپے اور جنوری میں 133 روپے فی کلو رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔
0