یمن کی سرکاری فوج نے اسرائیل پر کامیاب ڈرون حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے جفا اور عسقلان پر کامیاب ڈرون حملے کیے ہیں۔ ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل پر ڈرون حملے اسلامی مزاحمتی تنظیم عراق کے تعاون سے کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فضائیہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہی ہے۔ تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق…اسرائیلی فوجی حکام نے اگلے لائحہ عمل کا تعین کرنے کے لیے میٹنگز شروع کر دی ہیں، جس میں مشرق وسطیٰ میں رونما ہونے والی تیز رفتار تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
0