محمود خان اچکزئی کی پی ٹی آئی سے سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کرنے کی اپیل

پوزیشن الائنس کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے تحریک انصاف سے سول نافرمانی کی تحریک موخر کرنے کی اپیل کر دی۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ حکومت سے مذاکرات وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ مذاکرات میں فیصلہ کیا جائے کہ حکومت کب چلے گی۔تو یہ اچھی بات نہیں، مذاکرات سے مسائل حل نہ ہوئے تو تحریک شروع کرنی پڑے گی۔ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے مزید کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں 4 ماہ میں انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کل پی ٹی آئی کی دعوت پر کرم اور پی ٹی آئی شہداء کے لیے دعا کے لیے پشاور جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں