پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد نے خود کو الیکشن کیسز سے الگ کرلیا

پشاور: الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس وقار احمد نے انتخابی مقدمات کی سماعت سے معذرت کرلی۔ اس حوالے سے جسٹس وقار احمد کی جانب سے آرڈر شیٹ جاری کی گئی جس میں انہوں نے الیکشن ٹربیونل سے علیحدگی کی تصدیق کی۔ آرڈر شیٹ میں کہا گیا ہے کہ اعتراض کنندہ نے ٹربیونل پر اعتراض کیا ہے، اعتراض کنندہ کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پی ٹی آئی لائرز فورم کا ممبر رہا ہوں، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل لیکن جب کوئی جج جج بن کر حلف اٹھاتا ہے تو اس کا تعلق کسی پارٹی سے نہیں ہوتا۔ جسٹس وقار احمد نے مزید کہا کہ مجھ پر اعتراض کے بعد الیکشن کمیشن کے کیسز کسی اور ٹربیونل کو منتقل کیے جائیں، اعتراضات کے بعد انتخابی کیسز نہیں سن سکتے۔ صاف واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ارباب وسیم نے جسٹس وقار احمد پر اعتراض کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں