وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن کو ایف اے ٹی ایف سے منسلک کرنا فضول خیال ہے، صدر پاکستان کی جانب سے بل پر اٹھائے گئے اعتراضات قانونی اور آئینی ہیں۔ اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن بل پر صدر زرداری کے اعتراضات میں ایف اے ٹی ایف کا ذکر نہیں ہے اور اس کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹی رجسٹریشن بل پر صدر کے اعتراضات سامنے آگئے۔ غیر ضروری بیان بازی اور تنقید سے صدر اور پارلیمنٹ کے اختیارات کو نشانہ بنانے سے گریز کیا جائے۔ واضح رہے کہ حافظ حمد اللہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ پارلیمنٹ سے منظور کردہ دینی مدارس رجسٹریشن بل پر ایوان صدر کے اعتراضات کے باعث بلی تھیلے سے باہر ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بل پر اعتراضات سے ثابت ہوا کہ اصل مقصد مدارس کو ایف اے ٹی ایف کے حوالے کرنا ہے، یہ بھی ثابت ہوا کہ یہ پارلیمنٹ پاکستان کی نہیں ایف اے ٹی ایف کی پارلیمنٹ ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان آج بھی قانون سازی میں خود مختار ہے۔
شہباز شریف نے اسپین میں تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں 40 پاکستانیوں کے…
تحریر ۔۔۔۔نصرت جاوید ملالہ یوسف زئی گزرے ہفتے کے آخری دو دن اسلام آباد میں…
برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رکن پارلیمنٹ نے معافی کا جرم قبول کر…
درجنوں تارکین وطن کشتی کے ذریعے اسپین جانے کی کوشش میں گہرے سمندر میں حادثے…
وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی۔ پہلے 5 ماہ…
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بغیر کسی قصور کے 5 ماہ…