چینی کمپنیوں کو پنجاب میں ون ونڈو آپریشن کی سہولت دی جائے گی، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چین کے صوبے گوانگ زو میں گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی کمپنیوں کو پنجاب میں ون ونڈو آپریشن کی سہولت دی جائے گی، ان کے لیے کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کا بہترین وقت ہے۔ گول میز کانفرنس میں چین اور ہانگ کانگ کی 60 سے زائد کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مریم نواز نے پنجاب کو چینی کمپنیوں کے لیے مواقع کی سرزمین قرار دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے چینی کمپنیوں کے نمائندوں نے ملاقات کی وژن اور پلاسٹک نو مہم کے آغاز کی تعریف کی۔ قبل ازیں مریم نواز نے گوانگزو کے نائب گورنر سے بھی ملاقات کی اور انہیں خصوصی عشائیہ دیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ دورہ چین روشن ہے، دورہ چین کے ثمرات سے پنجاب کے عوام کو فائدہ پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں