صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کی ترقی کے لیے مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس عزم کا اظہار انہوں نے پیر کو اسلام آباد میں ایوان صدر میں ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات کے دوران فریقین نے مجموعی سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے قانونی معاملات پر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں قانون سازی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔صدر نے وزیراعظم کو ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر بھی موجود تھے۔
ایف بی آر نے ٹرانزٹ اور دوطرفہ تجارتی سامان لے جانے والی آذربائیجان کی رجسٹریشن…
پاکستان کا کرنٹ پانچواں بار سرپلس اکاؤنٹ مسلسل ملک بینک آف پاکستان کے مطابق دسمبر…
پاکستان نے پہلے اپنے الیکٹرو آپٹیکل لائٹ کو تیار کیا ہے آج لانچ کیا جائے…
حلقے کے نیچے حلقے آپ کو بوڑھا اور تھکا ہوا ظاہر ہو سکتا ہے۔ اس…
بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پرقاتلانہ کے بعدان کے جلدصحتبی کی دعا…
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہےسابق کپتان شاہد آفریدی کے…