پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالرقرض ملنے کی راہ ہموار

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ايم ايف) سے قرض کی اگلی قسط ملنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔وزارت خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے لیٹر آف انٹینٹ موصول ہوگيا ہے۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ اس لیٹر پر دستخط کریں گے۔

لیٹر آف انٹینٹ وہ دستاویز ہوتی ہے جو آئی ایم ایف تمام شرائط پوری کرنے کے بعد جاری کرتا ہے۔ اس لیٹر پر آئی ایم ایف حکام کے دستخط ہوتے ہیں۔ پاکستان آئی ایم ایف کی تمام پیشگی شرائط پوری کرچکا ہے جن میں پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کا خاتمہ، بجلی ٹیرف میں اضافہ، ٹیکس اہداف اور نئے بجٹ میں متعدد اقدامات کا اعلان شامل ہے۔

آئی ایم ایف کےایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 24 یا 25 اگست کو بلائے جانے کا امکان ہے جس میں پاکستان کیلیے 1.2 ارب ڈالر قرض کی منظوری دی جائے گی۔

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 7 ارب 83 کروڑ ڈالر تک گرچکے ہیں۔پاکستان کو دوست ممالک سے 4 ارب ڈالر کی اضافی امداد بھی ملنے کا امکان ہے۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

معروف موسیقار ذوالفقار علی عطرے انتقال کر گئے

پاکستان کے معروف موسیقار ذوالفقار علی عطرے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔مرحوم…

13 minutes ago

چیمپئینز ٹرافی؛ سکندر رضا نے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی

زمبابوین ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے آئی سی چیمپئینز ٹرافی کی…

16 minutes ago

کرسٹیانو رونالڈو کا النصر کلب سے نئے معاہدے کا اعلان آج ہوگا

دُنیائے فٹ بال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی کلب النصر سے نئے معاہدے…

19 minutes ago

پہلا ٹیسٹ؛ خراب موسم کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے خراب موسم کے درمیان آپس…

21 minutes ago

ٹرمپ کو کرارا جواب، ڈنمارک کا 500 سالہ شاہی نشان تبدیل

ڈنمارک نے شاہی کوٹ آف آرمز بدل اس میں قطبی ریچھ میں شامل ہونے والے…

24 minutes ago

برطانوی حکومت کا موقف تبدیل، گرومنگ گینگز کی انکوائری کا فیصلہ

پارٹی حکومت نے اپنا موقف بدلتے ہوئے گرومنگ گینگ کی انکوائری کا فیصلہ کیا، وزیر…

28 minutes ago