309

ںیپرا نے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)  ںیپرا نے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

انمول ٹی وی نمائیندے کے مطابق نیپرا نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق سی پی پی اے (سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی لمیٹڈ) نے جون کے لیے بجلی کے نرخ میں 9 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 28 جولائی 2022ء کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

اس سے قبل مئی کا ایف سی اے صارفین سے 7 روپے 91 پیسے چارج کیا گیا تھا جو صرف ایک ماہ کے لیے تھا، جون کا ایف سی اے مئی کی بہ نسبت ایک روپیہ 99 پیسے اگست میں زیادہ چارج کیا جائے گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اس کا اطلاق صرف اگست کے ماہ کے بلوں پرہوگا، اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا تاہم لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پراس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں