وزیراعظم شہباز شریف کا خیبرپختون میں سیلاب متاثرین کیلئے 10ارب روپے امداد کا اعلان

اسلام ٓاباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختون کے سیلاب زدہ علاقے کالام اور کانجو کا دورہ کیا، دورہ کے دوران سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔وزیراعظم خیبرپختون کے سیلاب زدہ علاقے کالام اور کانجو پہنچے، دورہ کے موقع پر کالام میں پھنسے ہوئے سیاحوں سے ملاقات کی، سیاحوں کو نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹر فراہم کرتے ہوئے فوری محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی اور اپنی نگرانی میں سڑکوں کی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا حکم دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کے پی کیلئے 10 ارب روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ آخری شخص کے آباد ہونے تک امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرتا رہوں گا، امریکا نے کل 30 ملین ڈالرامدادکااعلان کیاہے، دوست برادرممالک ہمیں امدادفراہم کر رہےہیں، آئی ایم ایف سےقرضہ ملنےبعدپاکستان دیوالیہ ہونے سےبچ گیاہے، اللہ کرے آئی ایم ایف کا یہ ہمارا آخری پروگرام ہو۔

سیلاب زدہ علاقے دورہ کانجو میں وزیراعظم کو سیلاب سے نقصان، ریسکیو اور ریلیف کے کاموں پر بریفنگ دی گئی، دوران بریفنگ کہا گیا کہ سیلاب سے پلوں ،شاہراہوں ہوٹلوں اورگھروں کو نقصان پہنچا، کانجو میں سیلاب سے 22افراد جاں بحق ہوئے ہیں، بھاری مشینری کے ذریعے شاہراہوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

اسپین کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

شہباز شریف نے اسپین میں تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں 40 پاکستانیوں کے…

6 hours ago

دہشت گردی سے غافل ہم چسکے کے متلاشی لوگ

تحریر ۔۔۔۔نصرت جاوید ملالہ یوسف زئی گزرے ہفتے کے آخری دو دن اسلام آباد میں…

6 hours ago

برطانوی معطل رُکن پارلیمنٹ نے شہری پر تشدد کا جرم قبول کر لیا

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رکن پارلیمنٹ نے معافی کا جرم قبول کر…

7 hours ago

اسپین؛ تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 44 پاکستانی سمیت 50 افراد ہلاک

درجنوں تارکین وطن کشتی کے ذریعے اسپین جانے کی کوشش میں گہرے سمندر میں حادثے…

7 hours ago

رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی گروتھ منفی ریکارڈ

وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی۔ پہلے 5 ماہ…

10 hours ago

بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بغیر کسی قصور کے 5 ماہ…

11 hours ago