دبئی : ایشیا کپ 2022 کے چوتھے میچ میں بھارت ہانگ کانگ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سوپر 4 مرحلے میں پہنچ گیا۔ ہانگ کانگ بھارت کی جانب سے دیا گیا 193 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا سکی۔
یوں بھارت ہانگ کانگ کو 40 رنز سے شکست دے کر افغانستان کے بعد سوپر 4 میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔ہانگ کانگ کی جانب سے بابر حیات نے 41، کنیچ شاہ 30 اور ذیشان 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔اس سے پہلے ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔
بھارت کے روہیت شرما نے 21 رنز جبکہ کے ایل راہول نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔دو وکٹیں گنوانے کے بعد ہانگ کانگ بھارت کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہ کرسکا۔
ویرات کوہلی نے 59 اور سوریاکمار یادو نے صرف 26 گیندوں پر 68 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر دو وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا ڈالے۔
پاکستان کے معروف موسیقار ذوالفقار علی عطرے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔مرحوم…
زمبابوین ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے آئی سی چیمپئینز ٹرافی کی…
دُنیائے فٹ بال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی کلب النصر سے نئے معاہدے…
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے خراب موسم کے درمیان آپس…
ڈنمارک نے شاہی کوٹ آف آرمز بدل اس میں قطبی ریچھ میں شامل ہونے والے…
پارٹی حکومت نے اپنا موقف بدلتے ہوئے گرومنگ گینگ کی انکوائری کا فیصلہ کیا، وزیر…