.اسلام آباد۔(ویب ڈیسک) پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 16 کرو ڑ ڈالر کی کی قسط موصول ہوگئی
پاکستان کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ سے ایک ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ہے۔ بدھ کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کا ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے بورڈ کی جانب سے ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسیلٹی (ای ایف ایف) کے تحت ساتواں اور آٹھواں جائزہ مکمل ہونے کے بعد پاکستان کو ایک ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کر دی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ سے موصول شدہ رقم سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری او دیگر دوطرفہ اور کثیرالطرفہ ذرائع سے زرمبادلہ کے حصول میں مدد ملے گی۔