327

حکومت نے ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر غریب عوام پر  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بم گرا دیا ۔

 اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

پیٹرول  2 روپے 7 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 99 پیسے بڑھا دی گئی۔

پیٹرول کی نئی قیمت اضافے کے بعد 235 روپے 98 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 247 روپے 43 پیسے ہوگئی۔

لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 79 پیسے اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 201 روپے 54 پیسے ہوگئی ہے۔

مٹی کے تیل کی نئی قیمت 10 روپے 92 پیسے اضافے کے بعد 210 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا، وزارت خزانہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں