بیرسٹر سیف کا کرم میں امن دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا عہد

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کرم میں امن خراب کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے زور دیا کہ طے پانے والے معاہدے کے مطابق کرم میں ہر حال میں امن کو یقینی بنایا جائے گا۔ گرینڈ جرگہ کے دوران انہوں نے ڈپٹی کمشنر پر حملے کو امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام سازش قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ کرم امن دشمن عناصر کے خلاف چوکس رہیں۔ انہوں نے مقامی کمیونٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں دیرپا امن برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ وزیراعلیٰ نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ہے۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث قافلے کو عارضی طور پر روکا گیا ہے تاہم کلیئرنس ملنے کے بعد اسے آگے بڑھنے دیا جائے گا۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

اسپین کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

شہباز شریف نے اسپین میں تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں 40 پاکستانیوں کے…

4 hours ago

دہشت گردی سے غافل ہم چسکے کے متلاشی لوگ

تحریر ۔۔۔۔نصرت جاوید ملالہ یوسف زئی گزرے ہفتے کے آخری دو دن اسلام آباد میں…

4 hours ago

برطانوی معطل رُکن پارلیمنٹ نے شہری پر تشدد کا جرم قبول کر لیا

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رکن پارلیمنٹ نے معافی کا جرم قبول کر…

4 hours ago

اسپین؛ تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 44 پاکستانی سمیت 50 افراد ہلاک

درجنوں تارکین وطن کشتی کے ذریعے اسپین جانے کی کوشش میں گہرے سمندر میں حادثے…

4 hours ago

رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی گروتھ منفی ریکارڈ

وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی۔ پہلے 5 ماہ…

8 hours ago

بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بغیر کسی قصور کے 5 ماہ…

9 hours ago