286

فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا گاؤں بھی سیلاب کی نذر ہوگیا، ہر طرف پانی ہی پانی، کئی روز سے بجلی غائب ۔

لاڑکانہ:( ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا گاؤں بھی سیلاب کی نذر ہوگیا، کرکٹر کے گاؤں میں ہر طرف پانی ہی پانی، کئی روز سے بجلی غائب ہے۔

گزشتہ ہفتے شاہنواز دھانی نے اپنی ٹوئٹ میں حکومتی اور غیر سرکاری تنظیموں سے اپیل کی تھی کہ وہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں۔
قومی کرکٹر نے ملک کے ان علاقوں کے بارے میں بات کی جہاں موسلادھار مون سون بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں کے لوگوں سے ایک دوسرے کی مدد کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔

دوسری جانب صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ سندھ میں سیلاب سے ہزاروں خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔ 402 اموات ہوئیں اور ایک ہزار 55 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں