297

بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان

ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگلا دیش نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد بھیجے گا، پاکستان کے لیے کھانے اور دیگر سامان بھیجنے کا بندوبست کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے جو ہم ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں