312

قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیان میں تین نوجوانوں کو شہید کردیا

قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیان میں تین نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع شوپیاں میں تین نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

پورٹ کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ناگہ بل میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا ہے۔
بھارتی فورسز نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی ہے۔
قابض حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کردیں ہیں جب کہ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں