گوگل نے پاکستانی خواتین کو تربیت فراہم کرنے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوگل نے ویمن ٹیک میکرز ایونٹس کے تحت 800 سے زائد پاکستانی خواتین ڈویلپرز کو تربیت فراہم کی ہے۔
ویمن ٹیک میکرز سیشنز میں آن لائن سیفٹی، کوڈنگ اور پریزینٹیشن اسکلز جیسے موضوعات شامل تھے۔
گوگل پاکستانی خواتین کی ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنا کیریئر بنانے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
ویمن ٹیک میکرز ایمبیسیڈرز نے اس سال خاتون ڈیویلپرز کی کمیونٹی کے لیے بامقصد اور مددگار پروگرام منعقد کرکے زبردست کام کیا۔
توقع ہے کہ ٹیکنالوجی کے میدان میں مزید خواتین سامنے آئیں گی جو دیگر خواتین کے لیے رول ماڈل بن سکیں گی۔
خیال رہے کہ گوگل 2013ء سے عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے 75 سے زائد ممالک میں ویمن ٹیک میکرز کے ہزاروں ایونٹس منعقد کرچکا ہے۔