459

انگور کھانے کے دلچسپ فوائد

برمنگھم(انمول نیوز): انگوروں کا موسم آچکا ہے اور اسی مناسبت سے سائنس دانوں نے اس کے مزید فوائد کا ایک دلچسپ تجزیہ کیا ہے۔ان کا اصرار ہے کہ باقاعدگی سے انگور کھانے سے جینیاتی اظہارات (جین ایکسپریشن) بہتر ہوتے ہیں، جگرکی چکنائی کم ہوتی ہے اور متوقع طور پر عمر بڑھتی ہے تاہم یہ تمام تحقیق چوہوں پر کی گئی ہیں۔فوڈز نامی جرنل میں یہ تحقیق شائع ہوئی جس کا خلاصہ ہے یہ ہے انگور کھانے کی عادت اختیار کی جائے۔ ویسٹرن نیو انگلینڈ یونیورسٹی کے پروفیسر جان پیزیوٹو اور ان کے ساتھیوں نے یہ تحقیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غذا کا جسم پر گہرا اثر ہوتا ہے ماں کے پیٹ میں ہی بچے پر غذائی اثرات نمودار ہونے لگتے ہیں۔ اس میں انگور کے فوائد حیران کن ہیں۔

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں