موجودہ اسمبلیوں کی کوئی حیثیت نہیں، ایسی اسمبلیاں تو میں مٹی سے بنا سکتا ہوں: فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ من مانی انتخابات سے ہم متاثر نہیں ہوسکتے۔چارسدہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے آئین میں انسانی حقوق کا تحفظ کیا ہے، انشاء اللہ ہماری کوششوں سے پاکستان سے سود کا خاتمہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پختونخوا میں مذہب کی گہری جڑوں کو اکھاڑ پھینکنے کے لیے این جی اوز کا استعمال کیا گیا، مدارس، علوم اور سیاست کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔جے یو آئی کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ موجودہ اسمبلیوں کی کوئی حیثیت نہیں، میں مٹی سے ایسی اسمبلیاں خود بنا سکتا ہوں، ہمارا صوبہ آگ میں جل رہا ہے، خیبرپختونخوا اور وفاق میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، حکومت نااہل لوگوں کی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ آج کی سیاست کا مقصد سیٹ اور اقتدار حاصل کرنا ہے، من مانی انتخابات سے ہمیں ہرایا نہیں جا سکتا، ایسے الیکشن حسینہ واجد نے بھی کرائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں