لندن میں وزیراعظم شہباز شریف کو دھمکیاں دینے والا پاکستانی گرفتار

وزیراعظم شہباز شریف کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے والے شخص کو ہفتے کی شام لندن میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم گلفام نے مبینہ طور پر شریف خاندان کے اہم لوگوں کو سوشل میڈیا پر نتائج سے خبردار کیا تھا۔ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے رہنما خرم بٹ نے گلفام کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گلفام کو سینٹرل لندن سے گرفتار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے، شریف خاندان کو دھمکیاں دیتے اور گالیاں دیتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں