ملتان ٹیسٹ کا تیسرا روز، دوسری اننگز میں پاکستان کے 113 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ

ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل جاری ہے اور دوسری اننگز میں پاکستان کے 5 کھلاڑی 113 رنز بنا کر آؤٹ ہو چکے ہیں۔پاکستان نے ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری نامکمل اننگز 3 وکٹ پر 109 رنز سے شروع کی لیکن پہلی اننگز کے سب سے زیادہ سکورر سعود شکیل کھیل کی پہلی ہی گیند پر اپنے انفرادی سکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔نئے آنے والے بلے باز محمد رضوان بھی دو رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، کامران غلام 9 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جب کہ سلمان علی آغا ان کا ساتھ دینے آئے ہیں۔یاد رہے کہ پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 230 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی جس کے جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں