وادی زیارت میں برفباری، چمن میں موسلادھار بارش

بلوچستان کی وادی زیارت اور اس کے گردونواح میں برفباری، زیارت شہر میں اب تک تین انچ برف پڑ چکی ہے جب کہ چمن اور اس کے گردونواح میں شدید بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔این 25 چمن کوئٹہ کراچی ہائی وے پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین کے بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی، این 50 پر کئی مقامات پر ٹریفک جام ہے۔بلوچستان، پنجاب اور کے پی کے لیے ٹریفک معطل، شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن۔ادھر کراچی میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں، شہری سویٹر اور جیکٹس پہن کر موسم کا مزہ لے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں