شدید دھندکے باعث فلائٹ آپریشن متاثر،پروازوں کارخ تبدیل

لاہور ایئرپورٹ کے اطراف میں دھند کے باعث رن وے پر حد نگاہ کم ہونے سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوا اور متعدد پروازوں کا رخ اسلام آباد ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔ لاہور ایئرپورٹ کے گردونواح میں دھند کے باعث بیرون ملک سے آنے والی 4 پروازوں کو اترنے کی اجازت نہیں دی گئی، ان پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔ دوحہ سے لاہور آ رہے ہیں۔قطر ایئر کی پرواز کیو آر 628 کو اسلام آباد ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔ ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز پی اے 431 کو بھی اسلام آباد ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا، جدہ سے آنے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 727 کو بھی لاہور ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں دی گئی اور اسے اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔ دبئی سے لاہور آنے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 417 کو بھی اسلام آباد ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا، جدہ سے آنے والی سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 734 کو لینڈنگ میں مشکل پیش آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں