لوئر کرم میں آپریشن کی تیاریاں، فورسز نے مورچوں کا کمانڈ سنبھال لیا

لویر کرم کے چار ویلج کونسلز میں آپریشن کی تیاریاں، فورسز نے مورچوں کی کمان سنبھال لی۔ کرم میں ٹل پاراچنار مین شاہراہ آج 110ویں روز بھی ٹریفک کے لیے بند ہے جس کے باعث لوگ اشیائے ضروریہ کی عدم دستیابی کے باعث فاقوں پر مجبور ہیں۔ ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے چار ویلج کونسلز میں آپریشن کی تیاریاں جاری ہیں اور فورسز نے کئی محاذوں پر کمان سنبھال لی ہے۔ پولیس کے مطابق لوئر کرم میں فورسز کی بھاری نفری موجود ہے۔طوری بنگش قبائل نے حکومت کو آج 6 بجے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ قبائل کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کے بعد سے اب تک دس سے زائد خلاف ورزیاں ہو چکی ہیں لیکن حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ اگر نہیں، تو وہ اپنا لائحہ عمل تیار کریں گے۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن سے بے گھر ہونے والوں کے لیے لوئر کرم میں کیمپ لگائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں