نجی حج اسکیم کے تحت پرکشش پیکج لینے والے خبردار، حج کلیئرنس سے مشروط

اسلام آباد: پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت پرکشش حج پیکج لینے والوں کو خبردار کردیا جائے، پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج 2025 کے تحت جانے والے عازمین سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آگیا۔30لاکھ روپے سے زائد مالیت کا حج پیکج لینے والے عازمین حج کو ایف بی آر اور سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کر دیا گیا، 30 لاکھ روپے سے زائد کا پرائیویٹ پیکج لینے والے عازمین کے نام ایف بی آر کو بھجوائے جائیں گے، نام کلیئرنس کے لیے سیکیورٹی اداروں کو بھجوائے جائیں گے۔ایف بی آر متعلقہ حاجیوں کے اثاثوں اور ٹیکسز کی چھان بین کرے گا، ایجنسیاں متعلقہ عازمین کی اسکروٹنی کریں گی۔ 30 لاکھ سے زائد پیکجز کے حامل عازمین کو سیکیورٹی اداروں کی منظوری کے بعد حج کی اجازت دی جائے گی۔30 لاکھ سے زائد کے پیکج دینے والی کمپنیاں حج پیکج کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی پابند ہوں گی۔ وزارت مذہبی امور حج اخراجات اور کمپنیوں کے 30 لاکھ سے زائد کے پیکج کی منظوری دے گی۔30 لاکھ سے زائد کے پیکج دینے والی کمپنیاں حج پیکج کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی پابند ہوں گی۔ 30 لاکھ سے زائد حج اخراجات اور کمپنیوں کے پیکجز کی منظوری وزارت مذہبی امور سے دی جائے گی۔ پرائیویٹ حج کمپنیوں سے بھاری حج پیکجز کے وقفے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بہت سے لوگ بھاری حج پیکج لیتے ہیں لیکن ریٹرن ڈکلیئر نہیں کرتے اور ٹیکس ادا نہیں کرتے، مذکورہ اقدام ایف بی آر اور ایف اے ٹی ایف کی ضروریات کے تحت اٹھایا گیا ہے۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

عمران خان اور کرپشن؟

تحریر۔۔۔۔۔۔۔۔مجیب الرحمٰن شامی پاکستان کے ایک اور سابق وزیراعظم عمران خان کو احتساب عدالت نے…

40 minutes ago

شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان…

56 minutes ago

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے افتتاح کی تیاریاں مکمل ،افتتاح کل!

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے افتتاح کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، وزیر ہوا بازی کل اس…

1 hour ago

پاکستان جون 2025 تک پانڈا بانڈز جاری کرے گا: وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان جون 2025 تک پانڈا بانڈز…

4 hours ago

پاکستان کا سرحد پار ڈیجیٹل سرمایہ کاری کو بڑھانے کا فیصلہ

ڈیجیٹل ایف ڈی آئی انیشی ایٹو پاکستان میں ڈیجیٹل ایف ڈی آئی کو فعال کرنے…

4 hours ago

بھارت میں 6 سالہ بچے کے گردے کامیاب آٹو ٹرانسپلانٹ

نئی دہلی کے ایک نجی صحت کی دیکھ بھال کے مرکز نے دو طرفہ ولمس…

4 hours ago