پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں بوگس داخلوں کا انکشاف

پنجاب کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت کے دوران ضلع پاکپتن کے سرکاری سکولوں میں طلباء کے داخلوں کے ریکارڈ کو مشکوک قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔رپورٹ کے مطابق محکمہ آڈٹ کی 2021 کی رپورٹ میں ضلع پاکپتن کے سرکاری سکولوں میں بوگس داخلوں کا انکشاف ہوا ہے۔ عمران خان کی وزارت عظمیٰ کے دوران ضلع پاکپتن کے سرکاری سکولوں میں 58 فیصد داخلوں کا ریکارڈ نہیں مل سکا۔محکمہ آڈٹ نے ضلع پاکپتن کے سرکاری سکولوں کے داخلوں کے ریکارڈ کے لیے متعدد خطوط لکھے، محکمہ آڈٹ کی بار بار درخواست کے باوجود ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔محکمہ آڈٹ کو ضلع پاکپتن میں نادرا سے صرف 42 فیصد داخلوں کا ریکارڈ ہی مل سکا، محکمہ آڈٹ نے 58 فیصد طلباء کے داخلوں کا ریکارڈ نہ ملنے پر معاملہ مشکوک قرار دیا۔محکمہ آڈٹ نے ضلع پاکپتن کے سرکاری سکولوں میں طلباء کے قابل اعتراض داخلوں پر رپورٹ پنجاب اسمبلی کو بھجوا دی ہے۔محکمہ آڈٹ نے ضلع پاکپتن کے تمام سرکاری سکولوں میں داخلوں کی دوبارہ جانچ کی سفارش کی۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے جعلی اندراجات کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں