گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے افتتاح کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، وزیر ہوا بازی کل اس شاندار ایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر ہوا بازی خواجہ آصف کل گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے، گوادر کے لیے پہلی پرواز کراچی سے روانہ ہوگی، پی کے 503 کو نئے گوادر ایئرپورٹ پر اترنے پر واٹر سلامی دی جائے گی۔گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی لینڈنگ کی گنجائش کے حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایئر بس 380 بھی گوادر ایئرپورٹ پر لینڈ کر سکے گی۔بین الاقوامی معیار کے گوادر ایئرپورٹ پر تقریباً 55 ارب لاگت آئی ہے، ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر بنیادی آپریشنز کے لیے ضروری افرادی قوت تعینات ہے۔پی آئی اے کے مطابق گوادر ایئرپورٹ کو عالمی تجارت، رابطے کا مرکز بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، ایئرپورٹ کو مشرق وسطیٰ، ایشیا، چین اور دیگر خطوں سے ملایا جائے گا، گوادر ایئرپورٹ اہم عالمی منڈیوں تک اضافی رسائی فراہم کرے گا۔ترجمان نے کہا کہ ایئرپورٹ سی فوڈ، معدنیات اور دیگر برآمدات میں اضافی سہولت فراہم کرے گا، گوادر ایئرپورٹ 4300 ایکڑ رقبے پر مشتمل پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے، ایئربس اے 380 12000 فٹ لمبے، 246 فٹ چوڑے رن وے پر لینڈ کر سکتی ہے۔ ہے
تحریر۔۔۔۔۔۔۔۔مجیب الرحمٰن شامی پاکستان کے ایک اور سابق وزیراعظم عمران خان کو احتساب عدالت نے…
لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان…
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان جون 2025 تک پانڈا بانڈز…
ڈیجیٹل ایف ڈی آئی انیشی ایٹو پاکستان میں ڈیجیٹل ایف ڈی آئی کو فعال کرنے…
نئی دہلی کے ایک نجی صحت کی دیکھ بھال کے مرکز نے دو طرفہ ولمس…
آج کے دور میں کیمرے ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی حصہ بن چکے…