306

وزیراعظم شہبازشریف نے عوام کو بجلی کے معاملے میں ریلیف دینے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے شمسی توانائی سے بجلی بنانے کے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے عوام کو بجلی کے معاملے میں ریلیف دینے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا اور کہا مہنگا تیل منگوانےکے بجائے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جائے۔
وزیراعظم نے شمسی توانائی سےبجلی بنانے کےفیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دے دی، شمسی توانائی سےبجلی بنانے کےفیصلے سے پاکستان اربوں ڈالر کی بچت کرسکے گا۔

شہبازشریف نے سولر پاور پلانٹس کی جلد تعمیر کرنے اور گرمیوں کے آئندہ موسم سے پہلے عوام کو بجلی کی فراہمی میں ریلیف دینے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے اور آئندہ ہفتے اسٹیک ہولڈرز کی بولیوں سے پہلے پری بڈ کانفرنس منعقد کرنے کی بھی ہدایت دی۔

(ویب ڈیسک)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں